Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان اورجہانگیرترین کیخلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیئے ۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، جہانگیرترین کے وکیل نے مؤقف اختیارکیاکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے سنے بغیرریفرنس الیکشن کمیشن کوبھجوائے ہیں،الزامات لگانے والے درخواست گزاربھی غیرحاضرہیں ریفرنس مسترد کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزارمحمد خان ڈابا کی عدم حاضری پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سماعت پربھی وہ موجود نہیں تھے آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنائیں۔
عمران خان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی توعمران خان کے وکیل نے بنچ کی توجہ درخواست گزارطلال چوہدری سمیت دیگراراکین کی غیرموجودگی پرتوجہ دلائی، جس پرالیکشن کمیشن نے تمام کو نوٹس جاری کردیئے۔
کیپٹن صفدرکی نااہلی کی درخواست میں بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔ درخواست گزار خود نہیں آ رہے، اگرکیس چلانا چاہتے ہیں توخود بھی تو سامنے آئیں الیکشن کمیشن کو مذاق نہ بنائیں۔
الیکشن کمیشن نے ریفرنسزکی سماعت 22 نومبرتک ملتوی کردی ۔
http://www.dailymotion.com/video/x52840b