پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم

شائع 16 نومبر 2016 10:50am

خیرپور ٹامیوالی:وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ تورجواب دینے کیلئے تیار ہے،دشمن ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔

وزیراعظم نواز شریف نے فوجی مشقیں'' رعد البرق''  کا جائزہ لیا،مسلح افواج کی استعداد کار اور بھرپور صلاحیتوں کو سراہا  کہاکہ ، دہشت گردی کی جنگ میں فوج نے بے مثال قربانیاں دیں، پوری قوم جسے قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا دشمن ہمیں ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا،ہماری عوام اور فوج دشمنوں کے ان عزائم کو جانتے ہیں بھارت سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے ایک بارپھر مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت بنیادی تنازعہ قراردیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر، عوامی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا سی پیک منصوبے پاک چین دوستی کا مظہرہے،جو چند ماہ میں مکمل آپریشنل ہوجائے گا، جس سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اسٹریٹجک ویژن کیلئے ملک میں معاشی استحکام بہت ضروری ہے۔

Read Comments