ترک صدر طیب اردوان کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2016 05:08am

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے دورے پر پاکستان پر پہنچ گئے ہیں ۔پاکستان آمد پر وزیراعظم نواز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 ترک صدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کرینگے ، ملاقات میں پاک، ترک تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرینگے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترک صدر کا لاہور کا دورہ بھی متوقع ہے،جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی جانیوالی ضیافت میں شرکت کرینگے۔

Read Comments