میئر کراچی وسیم اختر جیل سے رہا،مزار قائد پر حاضری

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2016 06:38pm

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

انسداد ہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور پاسپورٹ جمع کرایا جس کے بعد عدالت نے ان کو انتالیسویں کیس میں بھی ضمانت پر رہائی دے دی۔ پہلے اڑتالیس کیسز میں ان کی ضمانت پہلے ہی ہوچکی تھی۔

رہائی کے بعد انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقعے پر وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ بطور میئر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے کیونکہ کراچی کے عوام نے ان کو میندیٹ دیا ہے ۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیں۔

http://www.dailymotion.com/video/x529ibk

 

Read Comments