Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہوگئےجبکہ 4کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس نے رات گئے بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ پہلی کارروائی پی آئی بی کے علاقےکرنال بستی میں کی گئی جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے دوسری کارروائی لیاری کے علاقے بغدادی میں کرتے ہوئےگینگ وار کے 2کارندوں فرحان اور فہیم کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کی جانب سے تیسری کارروائی گذری تھانے کی حدود میں کی گئی جس میں ایک فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔