Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے،ترک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ طیارے سے باہر آئے، تو وزیراعظم نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ترک صدر سے مصافحہ کیا،ایئربیس پہنچنے پر بچوں نےترک صدر کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ نور خان ایئربیس سے ایوان صدر روانہ ہوئے،ایوان صدر پہنچنے پر صدر ممنون حسین اور اُن کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستانی بچوں نے ترک صدر اور اُن کی اہلیہ کو پھول پیش کئے،معزز مہمانوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔
ترک صدر آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی،ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد لاہور روانہ ہو جائیں گے۔