Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی۔
پاناماپیپرز سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا معاملے کی تحقیقات کیسے کریں گے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جب فلیٹس خریدے گئے تو ان کی مالیت کیا تھی۔
جس پر جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ دستاویزات سے فلیٹس کی قیمتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
جسٹس کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پر الزام ہے اسے درست یا غلط ثابت کرنا چاہئے ۔
جس کے بعد عدالت نے پاناما پیپرز کیس کی تاریخ آخری وقت میں تبدیل کردی، اب کیس کی سماعت 30نومبر کو ہوگی۔