Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:بچوں کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے بھی عمران خان کے شواہد کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ۔
سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف نے ایک اوردرخواست دائرکردی جس میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے الزامات کوثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد اوردستاویزات فراہم نہیں کئے۔
درخوست میں کہا گیا کہ درخواست گزاراپنے الزامات کوثابت کرنے کیلئے بے بنیاد دستاویزپرانحصارکیا ۔عمران خان کے الزامات کوپہلے ہی مسترد کرچکے ہیں ۔
درخواست گزاردستاویز کی نشاندہی کرے توجواب اوراعتراض کا حق محفوط رکھتے ہیں، وزیراعظم کی درخواست میں تحریک انصاف کے شواہد پرمبنی دستاویزکوغلط،جھوٹ اورنا قابل قبول قراردیا گیا ہے ۔
http://www.dailymotion.com/video/x52dxy0