پاکستان،ترکی کادوطرفہ تعلقات وتجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

شائع 17 نومبر 2016 10:30am

اسلام آباد:پاکستان اور ترقی نے دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،ان میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر فیصلہ سازی ہوئی۔

بعد میں مشترکا نیوزبریفنگ میں ترک صدر کا کہناتھاکہ دونوں ممالک میں آزاد تجارت کا معاہدہ جلد طے پائے گا۔

انہوں نے کنٹرول لائن کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہوناچاہیئے ،انہوں نے ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت کیخلاف پاکستان کی قیادت کے دوٹوک مؤقف کو بھرپور سراہا اور کہاکہ پاک ترک سکول سسٹم کے طلباء کو فکرمند نہیں ہونا چاہیئے۔

صدراردگان نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ مل کر 9 سال قبل بنائے گئے سہہ فریقی معاہدہ کو انتہائی اہم قرار دیا جبکہ  دہشت گردی کیخلاف پاکستان کےساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ جمہوریت کی بقاء کیلئے ترک عوام کی جدوجہد قابل تعریف ہے، ترکی میں حکومت الٹنے کی بغاوت پر پاکستان کو بھی صدمہ پہنچا تھا، دونوں ملک مل کر امن اور استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور نیوکلر سپلایئرگروپ میں پاکستان کی شمولیت پر ترکی کی مضبوط حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

Read Comments