Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
رات گئے کراچی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں گینگ وار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،جیسے ہی علاقے میں رینجرز کی گاڑیاں پہنچیں، ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی،جوابی فائرنگ میں گینگ وار گروپ کے 2ملزمان سعید سپرا اور عارف ملاح ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے2 اہلکار بھی زخمی ہوئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔
ادھر نارتھ ناظم آباد اسٹیڈیم کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
کلفٹن بلاک 8میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے پستول، گولیاں اور چھینے گے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔