Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:اے این پی کے رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج 4بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔
جہانگیر بدر کے بعد نومبر میں ایک اور سیاسی شخصیت کا انتقال ہوگیا رات گئے ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیٹر حاجی عدیل انتقال کرگئے۔
دل کا دورہ پڑنے پر انہیں سی ایم ایچ لےجایا گیا، تاہم وہاں انہیں دوسرا اٹیک آیا جو کہ جان لیوا ثابت ہوگیا۔
حاجی عدیل کے انتقال کی خبر سن کر اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن گنر لائن میں واقع مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 4بجے جناح پارک پشاورمیں ادا کی جائےگی۔
حاجی عدیل کئی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئےصوبائی وزیرخزانہ اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر فائز رہےاس وقت وہ پارٹی کے نائب صدر کے عہدے پر اپنی ذمے داری نبھا رہے تھے۔