وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار افسوس

شائع 18 نومبر 2016 07:50am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سمیت اسپیکرایازصادق، سابق صدرآصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،اسفند یارولی نے اےاین پی کے رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے حاجی عدیل کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوگوارخاندان سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم جمہوری اصولوں کے فروغ پریقین رکھتے ہیں ۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

 اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عدیل ایک محب وطن سیاسی رہنما تھے۔ اسپیکرسردارایازصادق اورڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی اوراحسن اقبال نے حاجی عدیل کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا اے این پی کے رہنما حاجی عدیل کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اے این پی کے سینئررہنما حاجی عدیل کی وفات پرگہرے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کے حاجی عدیل ایک منجھے ہوئے اورعوام کے ہمدرد سیاستدان تھے ۔

عوامی نیشنل پارٹی سربراہ اسفندیارولی نے کہا کہ حاجی عدیل کی وفات قوم کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔

Read Comments