قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2016 09:26am

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی،قرار داد میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی گئی ،اجلاس میں جہانگیر بدر،حاجی عدیل، نوید قمر کے والد، گڈانی واقعہ میں جاں بحق افراد اور پاک فوج کے شہدا ءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مذمتی قرارداد وفاقی وزیرامورکشمیربرجیس طاہرنے پیش کی ،قرار داد میں لائن آف کنٹرول پر شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیزآرڈیننس 2016 اورشیخ آفتاب نے آئین میں  24ویں ترمیم کے بل پیش کئے،24ویں آئینی ترمیمی بل کے ذریعے عدالت عظمی کے ازخود نوٹس پرفیصلے کے خلاف اپیل کے حق کی تجویزدی گئی ہے۔

Read Comments