پشاور: اے این پی رہنما حاجی عدیل کی نماز جنازہ جناح پارک میں ادا

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2016 04:22pm

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنما حاجی عدیل کی نماز جنازہ پشاورکے جناح پارک میں ادا کردی گئی۔ جنازے میں اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا اے این پی مرکزی رہنماء حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے،حاجی عدیل کی نمازجنازہ جناح پارک پشاورمیں اداکی گئی۔

نمازجنازہ میں سیاسی رہنماؤں،معززین شہرکے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی،رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور سمیت اراکین قومی اسمبلی اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ حاجی عدیل سچا آدمی تھا، اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ حاجی عدیل کی سیاست کیلئے بڑی خدمات ہیں جن کو کبھی بھولا نہیں جاسکتا۔

مرحوم حاجی عدیل، خان عبدالغفارخان کے درینہ ساتھی اور حکیم عبدالجلیل کے بیٹے تھے،حاجی عدیل صوبائی وزیرخزانہ اورڈپٹی اسپیکرکے عہدوں پرفائزرہے،مرحوم سینیٹ میں مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی رہے۔

Read Comments