Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے جوہری اسلحے کے استعمال میں پہل سے متعلق بھارتی وزیردفاع کا بیان قابل تشویش قرار دے دیا۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ جہدوجہد انکی تحریک کو مزید آگے لےگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیردفاع نے گزشتہ دنوں ایٹمی اسلحہ کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کا بیان دے کر پوشیدہ عزائم ظاہر کیے،دنیا کو اس سے جوہری تعاون میں آگے نہیں آنا چاہیئے۔
نفیس ذکریا کا کہناتھاکہ افغانستان میں وہاں داعش کے پھیلاؤ اور طالبان کی سرگرمیوں سے پاکستان آگاہ ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے افغان چیف اگزیکٹیو عبد اللہ کو دورے کی بھی دعوت بھجوادی ہے۔
ترجمان نےکہا کہ نائیجیریا میں فورسز کے ہاتھوں مسلمانوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔