Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بھارت فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھمبر،چکوٹھی اورکھوئی رٹہ سیکٹرز میں فائرنگ 2بہنیں شہیددوافرادزخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسزنے آج بھمبر سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ، جواب میں پاک فوج نے بھارتی چوکیوں پرجوابی فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سرحدی گاؤں ٹانڈر اور بروہ کو نشانہ بنایاگیا۔ بھمبر کے بعد چکوٹھی سیکٹرمیں مارٹرز کی شیلنگ کی گئی،جس کا پاک فوج نے نہ صرف منہ توڑجواب دیابلکہ بھارتی چیک پوسٹوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹرمیں فائرنگ سے کیری کے مقام پر دوبہنیں6 سالہ اریبہ اور12سالہ فائزہ بھارتی فائرنگ سے شہید جبکہ 4شہری زخمی ہوگئے۔