کراچی کا کچرا صاف کرنے چینی کمپنی میدان میں آگئی

شائع 19 نومبر 2016 08:55am

 

کراچی: چینی کمپنی نے کراچی سے کچرا صاف کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

 چینی کمپنی نے سندھ حکومت سے معاہدے کے تحت کراچی کا کچرا صاف کرنے کے لئے بھاری مشینری تیار کرلی ہے جو اس وقت چین کی پورٹ پر موجود ہیں۔

الیکٹریکل سوئپنگ مشینیں،ڈمسٹرز چینی پورٹ پرپہنچا دی گئیں ہیں، کچرا اٹھانے والے ٹرکوں پرعلاقوں کے نام بھی تحریر ہوں گے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیربلدیات کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی مفت کچرا اٹھائے گی۔

Read Comments