Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد : ائیر پورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کی گنجائش نہ ہونے کے باعث اترنے والی پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تین پروازیں لینڈنگ کی اجازت نا ملنے کے باعث فضا میں چکر لگاتی رہیں۔
ماضی میں اسلام آباد کے خراب موسم اور ایر پورٹ پر پارکنگ کی بروقت اجازت نا ملنے کے باعث بھوجا اور ایر بلو کے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ مگر دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پارکنگ کی گنجائش نا بڑھائی جا سکی ۔
ملک اور بیرون ملک سے آنے والی تین پروازیں اسلام آباد کی فضائوں میں داخل ہونے کے بعد بروقت لینڈنگ کی اجازت نا ملنے کے باعث فضائوں میں ہی چکر پہ چکر لگاتی رہیں ۔
نجی ایر لائن کی پرواز 271 جدہ سے صبح نو بج کر چار منٹ پر اسلام آباد پہنچی ، جسے دارالحکومت کی فضائوں میں 10 چکر لگانے کے بعد 10 بج کر 6 منٹ پر اترنے کی اجازت ملی ۔
مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی قومی فضائی کمپنی کی پرواز پی کے 702 کو دارالحکومت کی فضائوں میں داخلے کے 45 منٹ بعد جبکہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کو 40منٹ بعد لینڈنگ کی اجازت مل سکی ۔
پارکنگ اسپیس نا ہونے کے باعث خراب موسمی حالات میں لینڈنگ کی بروقت اجازت نا ملنا فضائی حادثات کا سبب بن سکتا ہے ۔