سرتاج عزیز اور آرچ بشپ آف کینٹبری کے درمیان ملاقات

شائع 19 نومبر 2016 10:44am

 

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آرچ بشپ آف کینٹبری نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور اسے برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی مہم کےبعدجمہوری ادارےمستحکم ہوئےہیں۔اقلیتوں کی سیکیورٹی اوربہبودکیلئےحکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے، پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کیلئےنشستیں مختص کی گئی ہیں۔

آرچ بشپ  آف کینٹبری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدرہیں۔بین المذاہب مکالمےکےذریعےامن وترقی کےمقاصد حاصل کیےجاسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Read Comments