حضرت داتا گنج بخش کےسالانہ عرس کی تقریب میں اسحاق ڈار کی شرکت

شائع 19 نومبر 2016 10:52am

 

لاہور:  معروف صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھا کرکیا۔اس موقع پر دیگر صوبائی وزراء بھی وزیر خزانہ کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھائی اور دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات کی بدولت ہی برصغیر میں اسلام زندہ ہوا، ان کی تعلیمات سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔

تین روزہ تقریبات کے دوران قرات اور نعت خوانی کے مقابلے، قوالی کی محفلیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، عرس کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا اختتام21 نومبر کو ہوگا۔

Read Comments