وزیراعظم نواز شریف کی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے تعزیت

شائع 19 نومبر 2016 02:30pm

لاہور:وزیراعظم نوازشریف پی پی پی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کی رہائشگاہ گئے اور اہلخانہ سے انتقال پر تعزیت کی ۔

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنے صاحبزادے حسن نواز اور دیگر کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پہنچے ۔وزیراعظم نے مرحوم رہنما کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر سچے اور کھرے سیاستدان تھےجو مخالفین کے ساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے حوالے سے اُن کے دل میں بے حد اچھی یادیں ہیں اور اُن جیسے مزید لوگ ہوں تو  سیاست کا نقشہ ہی بدل جائے۔

Read Comments