Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دھرنا عوام کی عدم دلچسپی کے باعث ختم کردیا، کارکنان لاٹھیاں کھاتے رہے اور لیڈر پہاڑی سے نیچے نہیں اترا، جواپنے کارکنان کو نہیں بچا سکے وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔
سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ پاناما لیکس پر مشترکہ بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اپنے طرز عمل سے وزیراعظم کو مضبوط کررہے ہیں،ہمیں پہلے ہی معلوم تھا یہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔
خورشیدشاہ نے حکومت کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ حکومت قرضوں سے نہیں چلتی،وزیراعظم نوازشریف غریب کی بات تو کرتے ہیں لیکن کبھی اُن کے لیے کچھ کیا نہیں ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا اعتزاز احسن کو پاناما کیس میں پی ٹی آئی کا وکیل بننے کیلیے پہلے پارٹی سے اجازت لینی ہوگی۔