کوئٹہ : دہشت گردی، چار سیکیورٹی اہلکار شہید

شائع 19 نومبر 2016 03:43pm

کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ کا علاقہ فاطمہ جناح روڈ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا،مسلح دہشت گردوں نے ناکے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں برسادیں۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین ایف سی اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا۔

شہید اہلکاروں کی شناخت نائک محمد یونس، سپاہی محمد علی اور سپاہی فتح محمد کے نام سے ہوئی ہےجبکہ جاں بحق شاہ ولی ٹریفک پولیس کا اہلکار ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہےاور سیکیورٹی حکام کو واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے فوری احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Read Comments