Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کراچی میں آج اور کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ،کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی آج اور کل کیلئے ہوگی جو چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ،بزرگ، صحافی، خواتین، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ،کل چہلم شہدائے کربلا کےموقع پر پورے سندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ میں موبائل فون سروس کل دن 12بجے سے رات 10بجے تک گلگت بلتستان میں دن 12بجے سے شام 6بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 4اضلاع پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12بجے بند کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔