Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایم اے جناح روڈ اور اطراف کے علاقے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جارہا ہے۔
چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پرملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،جو ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہوگا۔
روٹ کے اطراف علاقوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر بند کرنے کیلئے انتظامات کرلئے گئے،دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،جو 2روزتک نافذالعمل رہے گی۔
تاہم خواتین، بچوں،بزرگوں ،صحافیوں اورقانون نافذکرنےوالے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔