لاڑکانہ: مفلوج طالب علم پر مبینہ تشدد کی تحقیقات میں تیزی

شائع 20 نومبر 2016 04:41pm

لاڑکانہ:لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے مفلوج طالب علم احمد حسین پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کے سلسلے میں اتوار کو جی او سی پنوعاقل کی ٹیم نے احمد کے والد کا بیان قلمبند کرلیا۔

آرمی چیف کی ہدایت پرجی اوسی پنوعاقل کی ٹیم احمد کے گھر پہنچ گئی۔ٹیم نے احمد حسین کے والد کا بیان ریکارڈ کیا اورمیڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا۔

احمد کے والد کا کہنا تھا کہ عسکری حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی تشکیل کردہ دورکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی احمدکے گھرپہنچی۔تحقیقاتی ٹیم نے احمد کے والد سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اورمیڈیکل رپورٹ کامعائنہ کیا۔

والد کا کہنا تھا نیشنل میڈیکل سینٹرکے ڈاکٹرزنے احمد پرتشدد کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح گیارہ بجے دس رکنی میڈیکل بورڈ احمد کا معائنہ کرے گا۔

احمد کے والد کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اب تک احمد کے علاج کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔علاج کہاں اورکیسے کیا جائے گا اس بارے میں میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا۔

Read Comments