Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد بلیوایریا فائرنگ کیس بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا، ملزم سکندرکامزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا۔
بلیوایریا فائرنگ کیس کے ملزم سکندرکو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج سید کوثرعباس کی رخصت کے باعث سماعت بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔
ملزم سکندرکا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے ۔
گزشتہ سماعت پر سرکاری وکیل کی غیرموجودگی کے باعث دفعہ 540 پربحث نہیں ہوسکی تھی ۔