Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس اپنے راستوں پرگامزن ہے۔
راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین کمیٹی چوک سے برآمد ہوا۔ فوارا چوک پر نمازظہرین ادا کی جائے گی۔ چہلم کے روٹس پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں ۔
شرکاء کوجامع تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جا رہا ہے ،پولیس کواسکاؤٹس اوررضا کاروں کی معاونت بھی حاصل ہے پولیس کے مطابق حساس مقامات پررینجرزاورایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات ہیں۔
راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ اسلحے کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے۔ جلوس رات گئے امام بارگاہ قدیمی میں احتتام پذیرہوگا ۔