چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اپ ڈیٹ 21 نومبر 2016 08:48am

اسلام آباد:چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چہلم امام حسین کی سیکیورٹی کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں دفعہ 144نافذ کر کے موبائل فون سروس بند کردی گئی۔

کراچی میں موبائل فون سروس دوپہر 12بجنے کے بعد بند ہونا شروع ہوئی، شہرمیں سیلولر سروس رات 10بجے بحال ہوگی۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان، سمیت پنجاب کےبھی مختلف شہروں میں موبائل فون سروس آف ایئرہوگئی۔

پشاور اور ڈی آئی خان میں ساڑھے 11 بجے کے قریب موبائل فون بند ہونا شروع ہوئے، سروس کو رات 8 بجے بحال کردیا جائے گا۔

بلوچستان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند نہیں کی گئی،حیدرآباد  اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند ہے۔

Read Comments