Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے پہلے مرحلے میں سپہ سالار لاہور گیریژن پہنچے جہاں جنرل راحیل شریف نے فوج اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج اور رینجرز کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور مادر وطن کیلئے اُن کے جذبے کو سراہا اورقربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن واستحکام کی منزل کا حصول معمولی کامیابی نہیں، قومی جذبے اورلازوال قربانیوں کی بدولت ہی ملک کودرپیش مشکلات کا مقابلہ کیا۔
چند روز پہلے لاہور میں ہی آرمی چیف راحیل شریف نے اپنی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ نے راحیل شریف کا والہانہ استقبال کیا تھا ۔
راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن بھی گزارا تھا اور میجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضر ی دی تھی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبرکو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔