Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے الوداعی ملاقات ہوئی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو خوش آمدیدکہا اور پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی شاندار خدمات پرخراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع اورمسلح افواج کے لئے اُن کی شاندارطویل خدمات کو سراہا۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی طرف سے بھر پور تعاون پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل راشد محمود نےپاک بحریہ اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔