Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ میرٹ پر کریں۔ سی پیک جیسے منصوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے حکومت کو چار مطالبات پیش کئے گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کرنا ہو گا۔
عمران خان کی شادی کے بارے میں سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ چاچا سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے، ان کی توجہ اپنے چار مطالبات پر ہے۔
آصف علی زرداری کی واپسی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے تاہم یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے کہ سابق صدر کب اور کہاں لینڈ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزارت داخلہ ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی ہے۔