Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں شہدا کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کراختتام پذیرہوگیا۔جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئےگئے تھے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےبھی جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔
کراچی میں چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چھوٹے بڑے جلوس مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچے، جہاں مرکزی مجلس برپا ہوئی، مجلس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا۔
مجلس کے اختتام پرمرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا،جلوس کے شرکا نے امام بارگاہ علی رضاپرنمازظہرین اداکی۔
جس کے بعد جلوس ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک ،تبت سینٹرایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا اپنے منزل تک پہنچا۔جلوس کی سیکیورٹی کیلیے سخت انتظامات کیے گئے تھے،رینجرزاورپولیس کےاعلیٰ افسران نےبھی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاجبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔
جلوس کی گزرگاہوں میں قائم دکانیں ایک روز قبل سیل کردی گئی تھیں۔جبکہ گذرگاہ سے متصل سڑکوں کو بھی گزشتہ رات بند کردیا گیا تھا،چہلم کے موقع پر شہرمیں دو روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد رہی۔