Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے نمائش میں بین الاقوامی وفود کی بڑی تعداد میں شرکت قابل ستائش قراردیا۔
اس مو قع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت معیشت کی بہتری میں مصروف ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،عالمی اداروں میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہورہی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کےواقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے فضاء سازگار ہے،توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کی اسلحہ کی دوڑکیخلاف ہے۔