بھارتی فوج کی ایل اوسی کے بھمبرسیکٹرپر فائرنگ، مزید 2شہری شہید

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2016 08:10am

مظفرآباد:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں فائرنگ سے مزید 2پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔  

آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے صبح 3بجےبھمبر کے سیکٹر سماہنی بڑوھ میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے،شہیدوں میں 13 سالہ عتیق اور طاعفور شامل ہیں جبکہ 2بہنیں  10 سالہ صباحت اور صبیحہ زخمی ہوئیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے نکیال  ، کیرن اورگوئی سیکٹرمیں مقامی آبادی کو نشانہ بنایاگیا ،جس میں 4افراد شہید ہوگئے تھے، جس کا بدلہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج سے لیا اور 6بھارتی فوجی ہلاک کردیئے گئے۔

بھارتی جارحیت کے باعث ایل او سی کے قریب بسنے والے11ہزار خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Read Comments