Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مشیر صرف وزیراعلیٰ کی معاونت کرسکتا ہے،وزارت کا اختیار مشیر کے پاس نہیں ہوتا۔
بیرسٹر مرتضی وہاب قانون پر مہارت اور تجربہ بھی نہیں رکھتے،غیر منتخب شخص کو منتخب رکن اسمبلی اور وزیر کا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔
عدالت نے مشیر قانون کی حیثیت سے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
مرتضیٰ وہاب کو اپریل 2015 میں مشیر قانون سندھ تعینات کیا گیا تھا۔
http://www.dailymotion.com/video/x5309f0