Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورکشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے،بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کےمترادف ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گولی کی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا،بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف آنا ہوگا۔