Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا۔
آرمی چیف راحیل راحیل شریف کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے کوئٹہ کا دورہ کیا ہے ۔اس موقعے پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان میں بہت سے مسلح گروپ ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے خوشحالی آئیگی جبکہ بلوچ عوام نے دہشت گردی مسترد کردی ہے ۔ راحیل شریف نے اعتراف کیا کہ بلوچ عوام نے دہشت گردوں کا نیٹ ور توڑنے میں معاونت کی۔ انہوں نے افسران اور جوانوں سے خطاب میں ان کی خدمات کو بھی سراہا۔