Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال اورافغان مہاجرین کی واپسی پرغورکیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اورسیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا ۔ کنٹرول لائن ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے پیدا حالات زیر غور آئیں گے، بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کےمعاملے پربھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ توقع ہے کہ وفاقی کابینہ افغان مہاجرین کے حوالے سے نئی پالیسی کی منظوری دے گی ، اس پالیسی میں مہاجرین کو تین درجوں میں تقسیم کر کے ویزوں کی ترجیحات تجویز کی گئی ہیں ۔ پہلی کیٹیگری میں افغان طالب علم ، دوسری میں پاکستانی سے شادی کرنے والے افغان شہری اورتیسرے درجے میں عام مہاجرین ہوں گے ۔
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال اورافغان مہاجرین کی واپسی پرغورکیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اورسیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا ۔ کنٹرول لائن ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے پیدا حالات زیر غور آئیں گے، بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کےمعاملے پربھی تبادلہ خیال ہوگا ۔
توقع ہے کہ وفاقی کابینہ افغان مہاجرین کے حوالے سے نئی پالیسی کی منظوری دے گی ، اس پالیسی میں مہاجرین کو تین درجوں میں تقسیم کر کے ویزوں کی ترجیحات تجویز کی گئی ہیں ۔ پہلی کیٹیگری میں افغان طالب علم ، دوسری میں پاکستانی سے شادی کرنے والے افغان شہری اورتیسرے درجے میں عام مہاجرین ہوں گے ۔