نواز حکومت ملک کو قرض میں دھکیل رہی ہے، بلاول

شائع 22 نومبر 2016 05:48pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نوازشریف حکومت ملک کوقرض کی دلدل میں دھکیل رہی ہے حکومت کی خود کش معاشی پالیسیوں پرخاموش نہیں رہ سکتے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف حکومت نے تین برس میں اسی کھرب روپے قرض کا بوجھ عوام پرڈالا،اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی معاشی پالیسیوں کی اتنی بڑی خود کشی پرخاموش نہیں رہ سکتی۔

بلاول بھٹوزرداری نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کوبیرونی قرضوں اورملک کی معاشی صورتحال کی بھیاناک تصویرقراردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اندرونی قرضہ جات اورواجبات میں پچاس کھرب روپے جبکہ بیرونی قرضہ جات میں بیس اعشاریہ پانچ کھرب روپے سے زائد اضافہ معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

Read Comments