بھارتی فوجی کا چہرہ مسخ کرنے کا الزام پاکستان نے رد کردیا

شائع 22 نومبر 2016 07:16pm

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوجی کا چہرہ مسخ کرنے کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی کا چہرہ مسخ کرنے کےالزامات مسترد کردیے، بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، پاکستانی فوج غیر پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

ترجمان  کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اس طرح کی کسی بھی کارروائی کی حمایت نہیں کرتی، پاک فوج کسی بھی جارحیت  کا جواب دینے کیلیے تیار ہے، بھارت کا ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

Read Comments