وفاقی کابینہ کی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2016 10:26am

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس  وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو  بتایا کہ چیئرمین سینٹ اوراسپیکر کی تنخواہ 1لاکھ 19ہزار 8روپے سے بڑھاکر 2لاکھ 5ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح  ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 1لاکھ  10ہزار سے بڑھاکر 1لاکھ 85ہزار روپے،وفاقی وزارء کی 1لاکھ  14ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ روپے جبکہ وزیرمملکت کی تنخواہ 1لاکھ 6ہزارروپے سے بڑھاکر 1لاکھ 80ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 44ہزار630روپے سے بڑھاکر ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کی گئی ہے، اس  بھاری اضافے سے قومی خزانے پر سالانہ 40 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

 وفاقی کابینہ نے بھارت سے بعض ادویات منگوانے کی اجازت بھی دے دی ہے ، کابینہ نے افغان مہاجرین کو دسمبر2017تک پاکستان میں رہنے کی اجازت بھی  دے دی ہے۔

http://www.dailymotion.com/video/x5361dd

Read Comments