سابق نگراں وزیراعظم معین احمد قریشی واشنگٹن میں انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2016 09:26am

واشنگٹن:پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم معین احمد قریشی طویل علالت کے باعث 86برس کی عمر میں واشنگٹن میں انتقال کر گئے ،معین قریشی طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انہیں نمونیا کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بیماری کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،معین قریشی نے پسماندگان میں 2بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، ان کی نماز جنازہ امریکی ریاست  میری لینڈ میں ادا کی جائے گی۔

معین  احمد قریشی 26 جون 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات کے شعبے میں ماسٹرز کیا۔

امریکا سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کے بعد  ورلڈ بینک میں ملازمت اختیار کی اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے

معین احمد قریشی نے 1960 میں گھانا حکومت کیلئے معاشی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

انہوں نے 18 جولائی سے 19 اکتوبر 1993 تک پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے عہدے پر فرائض انجام دیئے۔

http://www.dailymotion.com/video/x5362v3

Read Comments