Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور کے علاقے بشیرآباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف سی موبائل وین پر دھماکے کا مقدمہ ایف آرپی ڈرائیوربخت روان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ایف آئی آرمیں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایف سی کے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایف سی کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد دھماکے میں زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پولیس نے فقیرآباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 150 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ان افراد کو کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیاہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x5360st