Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شراب فروشی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتےہوئے معاملہ ہائیکورٹ کوبھجوا دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ میں شراب فروشی کی بندش کےخلاف درخواست کی سماعت کی ۔
رکن قومی اسمبلی رمیش کمارنے عدالت کو بتایاکہ ہندومذہبی کتابوں میں شراب فروشی اور شراب نوشی منع ہے مذہب کے نام پرشراب کا کاروبارکرنا غلط ہے۔
جسٹس ثاقب نثارنے رمیش کمارکوریمارکس دینے سے روکتےہوئے کہاکہ عدالت نے بطورفریق ابھی تسلیم نہیں کیا ، شراب فروشی جائز ہے یاناجائز ہم اس معاملے میں نہیں جاناچاہتے۔
عدالت کے سامنے قانونی معاملات آئے ہیں جن کی قانونی حیثیت دیکھنی ہے ، سپریم کورٹ کے بینچ نے شراب فروشی پرسندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے معاملہ ہائیکورٹ میں بھیج دیا ۔
عدالت عظمی نے ہدایت کی کہ سندھ ہائی کورٹ تمام فریقین کوسن کرفیصلہ دے ۔
جسٹس ثاقب نثارنے کہاکہ بینچ کے آرڈر سے یہ تاثرنہ لیا جائے کہ سپریم کورٹ نے شراب فروشی کی اجازت دے دی ہے۔