بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،3جوان شہید، 7بھارتی فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2016 06:12pm

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرل پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے ،جوابی کارروائی میں 7بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں کیپٹن تیمورعلی خان ،حوالدار مشتاق حسین ،لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے،جس کے نتیجے میں پاک فوج بھارتی اشتعال انگیز ی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فوج کے 7اہلکاروں کو ہلاک کردیااور ان کی  چوکیوں کو بھی تباہ کیا ۔

http://www.dailymotion.com/video/x537no8

Read Comments