Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردی ہے۔
نیا آرمی چیف کون ہوگاَ وزارت دفاع نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوادی ہیں جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے تقرر کے لئے سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں 4 سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ،وزیراعظم آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیں گے،اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جس میں نئے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔