Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف الوداعی ملاقاتوں میں آج وزیراعظم نوازشریف کے مہمان ہوں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، آج وزیراعظم ہاؤس میں راحیل شریف کیلئے عشائیے کا انتظام کیا گیاہے ۔
عشائیے میں وزیراعظم نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر اعلی شخصیات شرکت کریں گی ،جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے سے قبل وزیراعظم اورآرمی چیف کی ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں داخلی و خارجی صورتحال سمیت سرحدی امورپرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔