Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ،وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے 1982میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،آپ کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔
وائس ایڈمرل وسیم اکرم پاکستان نیوی وار کالج،ترک اسٹاف کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی،اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
غیر معمولی کارکردگی اور شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلا ل امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا،وائس ایڈمرل وسیم اکرم تاحال کمانڈرکوسٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔