Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایئرچیف مارشل سہیل امان کہتے ہیں اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔
کراچی ایکسپوسینٹرمیں دفاعی نمائش کے تیسرے روزایئرچیف مارشل سہیل امان نے دورہ کیا اورمختلف اسٹالزپرماڈلزکا معائنہ کیا ۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں ایئرچیف مارشل نے کہا دوست ممالک کی مسلح افواج سے تعلقات مضبوط کررہے ہیں، ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، نائجیریا اورقطرسپرمشاق طیارےتیار کررہے ہیں ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے۔
ایئرچیف مارشل نے کہا اللہ نہ کرے کہ بھارت کے ساتھ کبھی جنگ ہو اگرجنگ ہوئی تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں، کشمیر میں اڑی واقعہ کے بعد ہم نے اپنی تیاری مکمل کرلی تھی ، بھارت تحمل سے کام لے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔
انہوں نے کہا فضائی دفاع کے لئیے خود انحصاری پر توجہ دے رہے ہیں ایوی ایشن سٹی قیام کا مقصد اس شعبہ میں تحقیق و ترقی کرنا ہے، ٹیکنالوجی کو تحقیق کے ذریعے 20 سے 25 سال آگے لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان ائیر فورس کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر دوست ممالک ٹریننگ کیلئے ہمارے پاس آرہے ہیں ۔